نومولود بچے کسی بھی صورتحال میں اپنے والدین کو پہچان ہی جاتے ہیں اسی لیے ایک والد نے کہا دلچسپ تجربہ۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک والد کی ویڈیو کافی وائرل ہے جس نے اپنی نومولود بیٹی کے ساتھ ایک ایسا تجربہ کیا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
دراصل ہوا کچھ یوں کہ والد نے شروعات ہی سے جب سے بیٹی کی پیدائش ہوئی داڑھی نہیں منڈوائی تھی، بیٹی نے بھی والد کو داڑھی کے ساتھ ہی دیکھا تھا۔
اب ظاہر ہے جب جس کو عادت ہو گئی ہو تو پھر اچانک الگ نظر آنے پر عجیب لگتا ہے۔
یہ تو پھر نومولود بچی تھی، والد نے اپنی داڑھی منڈوا ہی دی، تاکہ بچی کا ردعمل کے سکے، لیکن اگلے ہی لمحے جب بیٹی والد کے ساتھ کھیلتے ہوئے چہرے پر رومال ہٹانے آئی تو کافی پرجوش دکھائی دی۔
لیکن اسے کیا معلوم تھا کہ نومولود بچی سہم کر رہ جائے گی۔ ہوا کچھ یوں کہ جب بیٹی ںے والد کے چہرے پر سے رومال ہٹایا تو والد کے چہرے نے بیٹی کو خوف میں مبتلا کر دیا۔
پر جوش چہرا، جس پر مسکراہٹ تھی اچانک خوف اور دہشت زدہ معلوم ہونے لگا۔
بیٹی کو لگا کہ شاید والد کی آواز کو جنبی نکال رہا ہے، اور جب چہرا دیکھا تو مزید ڈر گئی اور رونے لگی۔
نومولود کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گئی ہے۔