جانور انسان کے بہترین دوست ہوتے ہیں، جبکہ انہی جانوروں سے متعلق یہ بات بھی کافی عام ہے کہ یہ انسانوں کی طرح جذبات اور احساسات رکھتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی پالتو بلی کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو صارفین نے حد پسند کر رہے ہیں کیونکہ اس پالتو بلی نے اس موقع پر اپنی وفاداری ثابت کی ہے جب گھر میں ایک نومولود بچہ تنہا تھا۔
عام طور پر بلیوں سے متعلق بھی یہی خیال ہے کہ یہ جب کھانا بھی کھاتی ہیں تو آنکھیں بند کر کے کھاتی ہیں، اسی لیے یہ کسی کی سگی نہیں لیکن جذبات اور احساسات تو ان میں بھی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ یہ بلی تنہائی میں اسی نومولود کے پاس تھی، لیکن جیسے ہی نومولود گیلری کے پاس جانے لگا تو کہ خطرنک ثابت ہو سکتا تھا، بلی نے فورا اسے روکا، یہاں تک کہ اس طرح بھی ڈرانے کی کوشش کی کہ وہ اس پر حملہ کر رہی ہو۔
دم کے بال کھڑے کر کے، خود دم کو اٹھا کر اور اپنے آپ کو اکڑا کر بلی اس نومولود بچے کو ڈرا رہی تھی تاکہ وہ گیلری کے پاس نہ جا سکے۔
بالآخر انتھک محنت کے بعد بلی اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئی، لیکن ایک بات واضح کر گئی کہ بلیاں انسانوں کے لیے احساسات اور جذبات رکھتی ہیں۔