سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات کو صارفین اور مداحوں سے شئیر کرنا بھولتی نہیں ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی شخصیت سے متعلق بتائیں گے۔
مشہور ہوسٹ بشریٰ اقبال کی جانب سے ایک پوسٹ اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں انہوں نے ماضی کے ایک خوبصورت لمحے کو شئیر کیا۔
ایک ایسی تصویر جس میں بشریٰ اقبال کی زندگی بستی ہے، احمد عامر اور دعا عامر، دونوں کے بچپن کی تصویر کی۔
ساتھ ہی بشریٰ نے لکھا کہ یہ بڑی سعادت کی بات ہے کہ ہمارے دونوں بچے ربیع الاول کے مہینے میں پیدا ہوئے۔ ساتھ ہی بشریٰ نے بتایا کہ دعا 9 ربیع الاول کو جبکہ احمد 12 ربیع الاول کو پیدا ہوئے۔ جبکہ پنے بچوں کے لیے ڈھیر ساری دعائیں بھی کیں۔