سونے کے ہار بناتے ہیں اور ۔۔ نئے گورنر سندھ کے سونے کے ہار کیوں مشہور ہیں؟ وہ دلچسپ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

سندھ کے نئے گورنر کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کے کامران ٹیسوری کا نام سامنے آ رہا ہے، جو کہ ایم کیو ایم پاکستان میں کچھ عرصے سے ہیں۔

لیکن آج ان کے بارے میں دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

مسلم لیگ فنکشنل کا حصہ رہنے والے کامران ٹیسوری نے 2013 میں الیکشن میں ایم کی ایم کی سیٹ سے الیکشن جیتا اور اپنی اہمیت حاصل کرنا شروع کر دی۔

تاہم فاروق ستار سے اختلاف کی بنا پر انہوں نے استعفیٰ بھی پیش کیا جو کہ قبول نہیں کیا گیا، تاہم وہ کچھ عرصے کے لیے منظر نامے سے غائب بھی ہوئے لیکن اب ان سے متعلق اس خبر نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ کامران ٹیسوری سیاست کے علاوہ مشہور کاروباری شخصیت ہیں، اور ان کا اپنا سونے کا کاروبار ہے۔ ٹیسوری دی آرٹ آف جیولری ان کے آباؤ اجداد کی جانب سے 1935 میں شروع کی گئی، یہ بویا ہوا پودا آج ایک گھنا درخت بن چکا ہے۔ سونے کا یہ کاروبار ٹیسوری خاندان کا خاندانی کاروبار ہے، جسے کامران ٹیسوری سمیت دیگر خاندان کے افراد آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔

ٹیسوری جیولریز پاکستان سمیت دنیا میں اپنے دلکش اور تفصیلی ڈیزائن کی بدولت جانے جاتے ہیں۔ آزادی کے بعد ٹیسوری جیولرز کا کاروبار پاکستان میں شفٹ ہو گیا تھا، جبکہ مرکزی برانچ کراچی میں، اس کے علاوہ ہانکانگ میں بھی۔

1974 میں پیدا ہونے والی کامران ٹیسوری دھیمے لہجےکے مالک ہیں۔ جبکہ سندھ کی سیاست میں کامران ٹیسوری کافی اہمیت اختیار کر گئے تھے۔

دوسری جانب کامران ٹیسوری پر تیجوری ہائٹس نامی رہائشی پراجیکٹس میں خرد برد کا ابھی الزام لگ چکا ہے، پاکستانی میڈیا کے مطابق دبئی کے تاجر حنیف مرچنٹ نے ایف آئی اے میں ایم کیو ایم کے رہنما کے خلاف سونے کے فراڈ کیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ لیکن اس سب میں کامران ٹیسوری نے بزنس مین آف دی ائیر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

لیکن اس سب میں کامران ٹیسوری نے اپنے ناقدین، سیاسی حریفوں اور دشمنوں کا ڈٹ کر سامنا کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US