عمارت سے نکلنے والا دھواں پورے شہر میں دکھائی دیا۔۔ اسلام آباد کے مشہور مال میں خطرناک آگ لگ گئی، آگ لگنے کی کیا وجہ سامنے آئی؟

image

اسلام آباد کے مشہور نجی مال میں آگ لگ گئی جس کی خبر سوشل میڈیا ہر طرف پھیل گئی۔ نجی مال میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع نجی مال میں آگ لگ گئی۔

ذرائع کے مطابق سیکٹر ایف ایٹ میں واقع نجی مال میں آگ لگی ہے، فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں آگ بجھانے میں اس وقت مصروفِ عمل ہیں۔

آگ کیسے لگی اس حوالے سے کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے، آگ کے باعث عمارت سے دھواں اٹھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مال کے چوتھے فلور پر واقع فوڈ کورٹ کے کچن میں آگ لگی جو مال کے دیگر حصوں تک پھیل گئی۔

شاپنگ مال کی عمارت کی لمبائی کی وجہ سے فائربریگیڈ کو آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہری نجی مال کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US