اسلام آباد کے مشہور مال سینٹیورس مال میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ہے۔
اتوار کے روز لگنے والی آگ نے جہاں کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، وہیں کچھ ایسی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آ رہی ہیں، جو کہ سب کو خوف اور افسردگی میں مبتلا کر رہی ہیں۔
ایک ایسی ہی ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جو کہ مال کے اندر کی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے کہ مال میں چیزں خریدنے آئے شہریوں کو علم ہوا کہ آگ لگ گئی ہے تو افراتفری اور بھگدڑ کا عالم تھا۔
یوں معلوم ہو رہا تھا کہ جیسے قیامت آ گئی ہو یا پھر زلزلہ آیا ہو جس کے باعث لوگ بھاگ رہے ہوں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شور و غل اور خوف کا عالم ہے جبکہ لوگ محفوظ مقام کی جانب بھاگ رہے ہیں۔