غریب ہوں پھر بھی ربیع الاول میں مفت رکشہ چلاتا ہوں کیوں کہ۔۔ عاشق رسول نے مفت رکشہ چلانے کی کیا وجہ بتائی؟ جان کر سب کے دل خوش ہوگئے

image

ربیع الاول کا مہینہ تمام مسلمانوں کے لئے بہت اہم اور مقدس سمجھا جاتا ہے اس مہینے میں ہمارے نبی حضرت محمد مصطفٰیﷺ کی ولادت باسعادت بھی ہوئی اور ان کا وصال بھی اسی مہینے میں ہوا۔ اسی مناسبت سے ہر مسلمان اور عاشقِ رسول اپنی عقیدت کا اظہار اپنے اپنے انداز سے کرتا ہے۔ کہیں کوئی مفت کھانا تقسیم کرتا ہے، کوئی مختلف اسٹالز لگاتا ہے کوئی کچھ کرتا ہے تو کوئی کچھ، ہر ایک اپنے انداز سے اپنی محبت دکھاتا ہے۔

ایسے ہی کچھ عشاق سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئے جو کہ ربیع الاول کے مہینے میں پورا مہینہ اپنا رکشہ کی مفت سروس دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور تصویر بجی نظر سے گزری جس میں ایک فرنچ فرائز والے نے بارہ ربیع الاول کے دن فرنچ فرائز فری کردئیے۔ سارا دن آپ کھائیں آپ سے کوئی پیسہ نہیں لیا جائے گا، کہیں کسی ہوٹل والے نے کھانا مفت کردیا کہ بارہ ربیع الاول کو سارا دن کھانا فری دیا جائے گا۔ کہیں منرل واٹر والے نے لگا رکھا تھا کہ 12 ربیع الاول کو سارا دن پانی فری۔

لیکن ایک عاشقِ رسول ایسے بھی ہیں جن کا نام قصور علی ہے اور وہ رکشہ چلاتے ہیں لیکن ان کے دل میں اللہ اور اس کے رسولﷺ کی محبت اتنی زیادہ ہے کہ وہ صرف ایک دن نہیں بلکہ ربیع الاول کا پورا مہینہ اپنے رکشے سے فری سروس دیتے ہیں۔ اس کے لئے وہ باقی مہینوں میں ہر روز 50 روپے بچاتے ہیں اور وہ گیارہ مہینے کی بچت سے ربیع الاول کے مہینے میں فری سروس لوگوں کو فراہم کرتے ہیں۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ اللہ واسطے ایسا کرتا ہوں ایسا کرنے سے میرے لئے پورے سال برکت ہوتی ہے۔ اسی لئے میں 3، 4 سال سے یہ کر رہا ہوں کہ پورا سال 50 روپے روز کی بچت کرتا ہوں اور پھر وہ بچت اس ربیع ا لاول کے مہینے میں لگاتا ہوں۔ چاہے پورا دن میں میں نے 50 روپے ہی کمائے ہوں تو پھر میں وہ بچت میں ہی ڈال دیتا ہوں،


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US