سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو جذباتی کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی والد کے بارے میں بتائیں گے جس نے اپنے بیٹے کو ہارنے نہیں دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ایک ایسے والد کی ویڈیو کافی وائرل ہے جو کہ اپنے جوان بچے کو جو کہ اچانک گر پڑتا ہے، سنبھال رہا ہے۔
دراصل ہوا کچھ یوں کہ فوجی پریڈ کے دوران اچانک ایک جوان بے ہوش ہو جاتا ہے، سخت گرمی میں ٹریننگ کرنے والے جوان کو اچانک چکر آئے اور پھر وہ زمین پر جا گرا تھا۔
اسی پریڈ میں اس جوان کا والد بھی موجود تھا، جو کہ بیٹے کی حوصلہ افزائی کے لیے شریک تھا، تاہم بیٹے کو زمین پر پڑا دیکھ، والد سے رہا نہ گیا اور پریڈ گراؤنڈ کے اندر آ گیا۔
والد کے قدم بیٹے کی جانب بڑھ رہے تھے اور باقی جوان والد کو تک رہے تھے، کیونکہ کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو دوران پریڈ آنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے، لیکن اس والد نے آگے کیا کیا؟ اس نے سب کو حیران ضرور کر دیا۔
ہوا کچھ یوں کہ والد نے بیٹے کو اسپتال پہچانے کے بجائے اسے سہارا دے کر اسمبلی ختم ہونے تک اسے کھڑا کرے رکھا، یہاں تک امدادی ٹیم کے رضاکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ اس سب میں نوجوان کو والد کا سہارا بھی ملا اور اسے اس بات کا یقین ہو گیا کہ باپ ایک ایسا سایہ ہے جو کہ میرے قد سے بھی اونچا ہے۔