8 سال کے بچے نے ماں کی عدت پوری کرائی ۔۔ خوش قسمت ماں، جس کے چھوٹے بچوں نے والد کی وفات پر ماں کو سنبھالا، دیکھیے

image

انسان کی زندگی کب بدل جائے، کسی کو کچھ پتہ نہیں، تاہم اس سب میں بلند حوصلے اور تربیت ہی متحد رہنے میں مدد کر سکتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی گھرانے کی کہانی کے بارے میں بتائیں گے، جس نے سب کو جذباتی کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ننھے کاروبار بچے کی ویڈیو کافی وائرل ہے، جو کہ اپنی والدہ کا گھر چلانے میں ہاتھ بٹا رہا ہے۔

8 سالہ زوہیب اس وقت کافی چھوٹا تھا، جب اس کے والد کا انتقال ہوا، تقریبا 3 سال پہلے والد کے گزرنے کے بعد زوہین نے اپنے 6 سالہ بھائی اور 4 سالہ بہن کو سنھبالا اور اپنی والدہ اور دادی کا گھر چلانے میں ہاتھ بھی بٹایا۔

زوہیب گھر کے باہر اسٹال پر گھر کے بنے نوڈلز فروخت کرتا ہے، اس سے وہ خود بھی 100 روپے ماہانہ کما لیتا ہے، اور پھر والدہ کے چہرے پر اطمینان اور خوشی دیکھ کر خود زوہیب کو بھی راحت ملتی ہے۔

زوہیب کے والد کے انتقال سے پہلے زوہیب اسکول جاتا تھا، تاہم والد کے بعد چونکہ والدہ کو عدت پوری کرنی تھی تو وہ تو باہر نہ نکلیں البتہ زوہیب کو اسکول چھڑ وادیا، زوہیب کہتے ہیں کہ والدہ کو عدت پوری کرنا ضروری تھی، اس لیے مجھے اسکول سے چھڑوادیا تھا۔

زوہیب کی والدہ بتاتی ہیں کہ ماشاء اللہ سے زوہیب کافی ہونہار، سمجھدار اور باصلاحیت بچہ ہے، جو ہر ایک کا احساس رکھتا ہے۔

دوسری جانب زوہیب نے دنیا بھر کو یہ پیغام بھی دیا کہ مشکلات تو بہت ہیں، تاہم یہ آپ پر ہے کہ آپ کس طرح ان میں سے راستے نکال سکتے ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US