بچہ باپ کا انتظار کرتا رہ گیا ۔۔ پولیس اور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور بہادر اہلکار نے قربانی دے دی

image

شہید کا مرتبہ کسی بھی بڑے اعزازی مرتبے سے اونچا ہے۔ پاکستان کا ہر فوجی اپنے ملک کی خاطر جان قربان کرنے کا جذبہ لیے سوتا اور جاگتا ہے اور ہر ممکنہ کوشش کرتا ہے کہ ملک کو کالی بھییڑوں سے بچا کر محفوظ رکھے۔

پاکپتن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان آپس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی وجہ سے 1 پولیس اہلکار اور 4 ڈاکو مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن پولیس کے سب انسپکٹر سرور اکرم ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے ہیں۔ شہید سرور اکرم نے 2015 میں پولیس سروس جوائن کی تھی وہ ایک کمسن بیٹے کے والد بھی تھے۔

ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران پنجاب پولیس اہلکاروں نے بھرپور کارروائی کی، اس دوران کچھ ڈاکو بھاگ نکلے ہیں جن کو پکڑنے کے لئے سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔ شہید سرور اپنے 5 سالہ بیٹے کو گھر سے یہ کہہ کر نکلے تھے بیٹا تم گھر کا خیال رکھنا میں واپس آؤں گا تو تمہیں شکار کرنا سکھاؤں گا ۔ کم سن بچہ اپنے والد کی راہ تکتا رہا لیکن اس کا یہ انتظار اب صرف انتظار ہی رہ گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US