سیلون کی دکان میں آئے تھے مگر ۔۔ شہریوں نے ڈاکوؤں کا کیا حال کیا؟ دیکھیے

image

کراچی سمیت ملک بھر میں ڈکیتی کی وارداتیں اب عام ہوتی جا رہی ہیں، شہری قیمتی چیزوں سمیت جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے لاہور کے واقعے کے بارے میں۔

لاہور کے علاقے مغل پورہ میں ڈاکوؤں کی جانب سے مقامی سیلون میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی تھی، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کی۔

مغل پورہ کے سیلون میں 2 ڈکیتوں کی جانب سے اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی واردات کی جا رہی تھی کہ اسی دوران ایک ڈکیت کو شہریوں کی جانب سے دبوچ لیا گیا، تاہم دوسرا ڈاکو نقدی اور رقم لے کر فرار ہو گیا۔

عوام کے ہتھے چڑھنے والا ڈکیت تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا، ایک ڈاکو شہریوں کو یرغمال بناتا جبکہ دوسرا ڈکیت نقدی لوٹتا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوانوں کی جانب سے دوسرے ڈکیت کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US