میری امی، بہن چیختی رہی کوئی بچانے نہیں آیا ۔۔ مسافر بس میں آگ لگنے سے 18 مسافر جاں بحق، آگ لگنے کی ویڈیو وائرل

image

کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر نوری آباد کے مقام پر مسافر بس میں آگ لگنے سے 20 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سہراب گوٹھ کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جانے والی مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ائیر کنڈیشنڈ بس میں لگنے آگ میں جھلس کر 20 سے زائد مسافر جاں بحق ہوئے جبکہ کئی زخمی بھی ہو گئے۔

موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ مسافر بس کے ائیر کنڈیشنڈ یونٹ میں آگ لگنے کے باعث مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری بس کو لپیٹ میں لے لیا۔

دوسری جانب ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس کا کہنا تھا کہ مسافر بس میں مغیری برادری کے سیلاب متاثرین کے افراد شامل تھے۔ جن میں سے بیشتر کو بچا لیا گیا ہے۔

حادثے میں خواتین اور بچوں سے سمیت 10 سے زائد افراد بھی جاں بحق ہوئے، کراچی سے خیرپور خوشیاں منانے جانے والے اپنے آخری سفر پر روانہ ہو گئے ہیں۔

اس سے پہلے بھی ایسے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں، جبکہ درجن سے زائد یہاں تک کہ 50 سے زائد افدار بسوں میں لگنے والی آگ کے باعث جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔ تاہم انتظامیہ کے کان پر جوں اب تک نہیں رینگی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US