بجلی کب تک آئے گی؟ کے الیکٹرک کا بیان سامنے آ گیا

image

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق اچانک 9:30 بجے سے 10 بجے کے درمیان ہونے والے بریک ڈاؤن نے سب کو پریشان کر دیا۔

بجلی کے بریک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ڈی ایچ اے، شارع فیصل، ملیر، ائیر پورٹ، صدر، سرجانی سمیت کئی علاقے شامل ہیں۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان عمران رانا کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی اطلاعات ہیں، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی ٹوئیٹ میں بتایا گیا تھا کہ بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے تاہم اگلے 5 گھنٹوں میں مکمل بحال کر دی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US