بھارتی شہر چھاڑ کنڈ کے رہائشی گنگا دھر نامی شخص نے یہ الزام عاید کیا ہے کہ اس کا موتیا کا آپریشن ہوا جس میں ہسپتال انتظامیہ نے اس کی آنکھ میں کانچ کی گولی لگادی، جس کی وجہ سے اس کی رہی سہی بینائی بھی ختم ہوگئی۔
بھارتی شہر جھاڑ کھنڈ سے عجیب اور انوکھے آپریشن کی اطلاع ملی ہے جس میں ایک شخص گنگادھر نے وہاں کی ہسپتال انتظامیہ پر یہ سنگین الزام لگایا ہے کہ وہاں کے سرجن نے اس کے آنکھ کے آپریشن کے دوران اس کی آنکھ میں شیشے کی گولی جس کو کنچا بھی کہا جاتا ہے وہ فٹ کردی۔ تفصیلات کے مطابق جمشید پور کے مقامی پسپتال میں گنگا دھرنامی شخص موتیا کے آپریشن کے لئے ہسپتال پہنچا جہاں اس کی آنکھ کا آپریشن کیا گیا۔
گذشتہ برس 18 نومبر کو گنگا سمیت 8 مریضوں کا آنکھوں کا آپریشن کیا گیا ۔اس آپریشن کے نتیجے میں کسی بھی مریض کی بینائی تو واپس نہ آسکی اس کی جگہ رہی سہی بینائی بھی ختم ہوگئی۔ ان مریضوں کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد 24 گھنتے کے بعد ہی ان کو گھرواپس بھیج دیا گیا تھا۔ جبکہ گنگا دھر کا کہنا تھا کہ گھر آنے کے بعد بھی اس کی آنکھ میں مستقل تکلیف تھی اور ایک دن جب اس نے اپنی آنکھ رگڑی تو اس میں سے شیشے کی گولی نکل کر باہر گری، جس سے پتہ چلا کہ سرجن نے آنکھ کی جگہ کنچا فٹ کردیا تھا۔
ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کرنے پر انتظامیہ نے تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔