مشہور صحافی اور اینکر عمران ریاض خان سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کر رہے ہیں، ان ایک ایسی ہی ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر عمران ریاض کی ویڈیو نے انہیں ایک ٹیبل پر بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ساتھ ہی ان کے آگے سفید چادر پر سونے کے زیورات رکھے دیکھے جا سکتے ہیں۔
عمران ریاض خان کا کہنا تھا کہ بہت ساری خواتین ہمیں اپنا زیور دے کر چلی جاتی ہیں، وہ کیمپ میں آ کر ہمیں اپنا زیور دے کر جاتی ہیں۔
یہ سارا زیور سیلاب متاثرین کے لیے ہے، میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں صرف اس جذبے کی بات کروں گا، آپ کی بہنیں آپ کے لیے اپنا زیور تک دے کر جا رہی ہیں۔ تاکہ آپ لوگوں کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔
اپنا زیور دے دینا کسی خاتون کے لیے آسان نہیں ہے، لیکن ہمیں ان کے اس جذبے کی قدر کرنی چاہیے۔ اس زیور کو بیچ کر ہم بلوچستان میں گھر بنوائیں گے، جس کے بعد سندھ کی باری آئے گی۔
عمران ریاض خان کی جانب سے ان خواتین کو سلام بھی پیش کیا گیا جنہوں نے اپنا زیور بھی اس کار خیر میں دے دیا۔