مشہور صحافی اور اینکرز ٹی وی پر تو سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، لیکن جب ایک دو دن بھی اسکرین سے غائب ہوں، تو ناظرین میں بھی جستجو بڑھ جاتی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو کرن ناز کے بارے میں بتائیں گے۔
مشہور اینکر اور صحافی کرن ناز آج کل ٹی وی اسکرین سے غائب ہیں لیکن رُک جائیے جناب، کیونکہ کرن غائب ایک خاص مقصد کے لیے ہوئی ہیں۔
دراصل وہ ربیع الاول کے خاص مہینے میں خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے گئی ہیں۔
اپنی بیٹی اور فیملی کے ہمراہ اس بابرکت مہینے اور مقدس مقام پر کرن نے وہ وقت گزارا جس کا ہر مسلمان طلب گار ہے۔
ٹی وی پر کھری اور تلخ پر سچی بات کہنے کا ہنر اور جذبہ رکھنے والی کرن ناز اس مقدس پر مقام پر عاجزی اور انکساری میں ڈوب گئی تھیں۔
گزشتہ دنوں کرن ناز اور ان کی بیٹی کی ایک تصویر کافی وائرل تھی، جس میں وہ 12 ربیع الاول کے دن مدینہ شریف میں موجود تھیں۔
جبکہ اب ایک اور تصویر نے سب کی توجہ حاصل کر لی، جس میں کرن غلاف کعبہ سی رہی ہیں۔ غلاف کعبہ سیتے ہوئے عاجزی اور جذباتی احساسات کو کرن کے چہرے پر بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔
حجاب اڑھے، توجہ غلاف کی طرف مبذول کرے اور عاجزی کے ساتھ کرن کو غلاف کعبہ سیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔