شعیب اختر اور وسیم اکرم بھی مولا جٹ بن گئے ۔۔ کھلاڑیوں کا یہ انداز سوشل میڈیا پر وائرل کیوں ہے؟ دیکھیے

image

فلم مولا جٹ جہاں ناظرین اور سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی کا باعث بن رہی ہے، وہی فواد خان، حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان کا کردار بھی ناظرین کو خوب بھا گیا۔

تاہم ایک ایسی ہی تصوری سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں شعیب اختر اور وسیم اکرم بھی مولا جٹ کے سیٹ پر موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر میں وسیم اکرم اور شعیب اختر کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ مولا جٹ کے پنجابی انداز میں سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وسیم اکرم کی کی مونچھیں، شعیب اختر کے بال اور دونوں کے گلوں میں تاویز دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں بہترین کردار نبھا سکتے ہیں۔

لیکن اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ مولا جٹ فلم میں یہ دونوں کھلاڑی بھی شامل ہیں، تو آپ غلط ہیں، کیونکہ یہ پرانی تصویر ہے، جس میں دونوں ایک ٹی وی شو کے لیے اس کردار ادا کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US