دلہن چھوڑ کر آ گیا ۔۔ اپنے امیدوار کو جتانے کے لیے دلہے راجہ نے دلہنیا کو ہی ناراض کر دیا، دیکھیے

image

پاکستان میں آج قومی اسمبلی کی اہم سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں، اتوار کے روز ہونے والے یہ انتخابات اس لیے بھی اہم ہیں کیونکہ سابق وزیرا عظم عمران خان خود 7 سیٹوں پر کھڑے ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب پولنگ اسٹیشنز کے باہر روایتی جوش و خروش تو دکھائی دے رہا ہے وہیں، عوام کی جانب سے شدید گرمی میں بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے گھروں سے نکل رہی ہے۔

لیکن اس سب میں ایک دلہا اپنی بارات چھوڑ کر ووٹ ڈالنے پہنچ گیا۔

سوشل میڈیا پر اس دلہے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے کیونکہ جانا بارات لینے تھا مگر دلہا ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا۔

حلقہ این اے 157 میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے دلہے راجہ نے نہ صرف دلہنیا کو انتظار کرایا بلکہ شادی کے مہمانوں سمیت شہریوں کو بھی حیران کر دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US