پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اپنے سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتے ہیں۔ اپنے بھائی کے حوالے سے پوسٹ ڈالتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ اب ان کے بھائی نے پاکستان نیوی جوائن کرلی ہے۔ ساتھ ہی چھوٹے بھائی کی نیوی یونیفارم پہنے خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں ان کے بھائی عبدالرحٰمن اپنے بھائی کا بچپن ہی لگ رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سرفراز احمد کے بھائی عبدالرحمن بھی کرکٹ سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں اور وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں۔ سرفراز احمد کے مداح ان کے بھائی کے پاک آرمی جوائن کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبدالرحمن اپنے بھتیجے اور سرفراز احمد کے صاحبزادے عبداللہ کے ساتھ بھی بیٹھے ہوئے ہیں۔