آقائے دو جہاںﷺ کی آنکھیں نم تھیں ۔۔ عافیہ صدیقی نے مرحومہ والدہ سے آخری ملاقات میں کس واقعے کا ذکر کیا؟ دیکھیے

image

پاکستان میں مشہور شخصیات تو بہت ہیں، تاہم ایک ایسی ہی مشہور خاتون بھی موجود ہے، جو پابندسلاسل کا شکار ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو عافیہ صدیقی کے ساتھ پیش آئے ایک ایسے ہی واقعے کے بارے میں بتائیں گے جس نے سب کو حیران بھی کیا اور افسردہ بھی۔

عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی جانب سے ایک انٹرویو میں عافیہ صدیقی اور ان کی والدہ جن کا انتقال رواں سال ہوا، ان کی ٹیلی فونک گفتگو کے بارے میں بتا رہی تھیں۔

فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ عافیہ امی سے آخری بار بات کر رہی تھی، جس میں عافیہ نے انکشاف کیا کہ میرے خواب میں رسول پاک ﷺ آئے تھے۔ میں نے انُ سے دریافت کیا کہ آقائے دو جہاں ﷺ میں یہ آزمائش کب ختم ہو گی۔

جس پر آقائے دو جہاں ﷺ نے فرمایا کہ بیٹی یہ تمہاری آزمائش نہیں ہے۔ جس پر فوزیہ صدیقی نے اپنی گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے بتایا کہ عافیہ نے اصرار کیا یہ آقا اگر میری آزمائش نہیں ہے، تو میں کیوں بند ہوں، جس پر خاموشی چھا گئی تھی، جب میں چہرہ اقدس ﷺ کو دیکھا تو آنکھیں نم تھیں اور فرمایا کہ ہی امت کا امتحان ہے۔

جس کے عافیہ صدیقی نے یہ روتے ہوئے یہ تک کہا کہ میں نے آقائے دو جہاں سے یہ سوال کیوں کیا۔ فوزیہ صدیقی اور ان کی والدہ سے بہن کی ملاقات تو ہوئی تھی تاہم یہ ایک واقعہ تھا، جسے عافیہ نے والدہ کو بتایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US