وہ وقت جب 10 ہزار کی گاڑی اور 1 روپے کا بجلی کا بل آتا تھا ۔۔ ماضی میں ملنے والی 4 سستی چیزیں جنہیں دیکھ کر آج حیرانی ہوتی ہے

image

ماضی کی چند ایسی چیزیں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہیں، جو کہ اس دور کے مقابلے میں کافی سستی تھیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

80، 70 کی دہائی میں فروخت کے لیے بطور اشتہار پیش کی جانے والی مختلف چیزیں آج سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، کچھ اپنی قیمتوں کی بنا پر اور کچھ اپنے دلچسپ انداز کی بدولت۔

زیر نظر یہ تصویر 1966 کی ہے، جب یہ گاڑی محض 11 ہزار 800 روپے میں فروخت کے لیے پیش کی گئی تھی۔ جبکہ گاڑی کی بناوٹ کے ساتھ ساتھ اپنی قیمت کی وجہ سے مشہور ہو گئی تھی۔

اس تصویر میں آپ کو ایک بچے کی تصویر نظر آ رہی ہے، تاہم اس ٹیلی ویژن کو بچپن کی ایک سنہری یاد کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ جب بڑی اسکرین کے ٹی وی نہیں ہوا کرتے تھے، بلکہ کالی اور سفید رنگ کی اسکرین ہوتی تھی۔

اس ٹی وی ماڈل کے بھی چار پیر ہیں، جبکہ ریموٹ کے بجائے ٹی وی کے ساتھ ہی آواز، چینل، کی تبدیلی کے بٹن موجود ہیں۔

1978 میں پھر ایک ایسی گاڑی کا ماڈل بھی آیا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ منفرد ڈیزائن کی اس گاڑی کی قیمت 41 ہزار روپے تھی۔ سوزوکی کے اس ماڈل کو اس زمانے کے جدید ماڈلز میں شمار کیا جاتا تھا۔

1939 میں بجلی کا بل بھی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں بتایا گیا کہ 1939 میں علامہ محمد اقبال کے گھر کا بجلی کا بل ایک روپیہ آٹھ آنے آیا اور بر وقت ادائیگی پر مزید پانچ آنے ڈسکاؤنٹ بھی دیا جاتا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US