کیا ان کی طلاق نہیں ہوئی؟ فرحان سعید اور عروہ حسین طلاق کے بعد ایک ساتھ کہاں اکھٹے ہوئے؟ ویڈیو دیکھ کر صارفین خاموش نہ رہ سکے

image

کئی سالوں بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف سابقہ جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید ایک ساتھ نظر آئے۔ یہ ان کی طلاق کے بعد کئی سال بعد پہلی ملاقات دیکھنے میں آئی۔

جیسا کہ یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ کووڈ کی وجہ سے کئی پاکستانی فلمیں التوا کا شکار رہیں اور فلمیں سینما گھروں میں نہیں دکھائی گئیں اور انہیں ریکارڈ کرکے محفوظ کر لیا گیا تھا۔اس وقت پاکستان میں لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا اور اب آج کراچی میں فلم ٹچ بٹن کا ٹریلر لانچ کیا جا رہا ہے۔

بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ یہ فلم بھی عروہ حسین اور فرحان سعید ہی پروڈیوس کر رہے ہیں۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس فلم میں عروہ اور فرحان بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

اس کے علاوہ فلم میں فیروز خان، سونیا حسین اور ایمان علی جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔ یقیناً اس فلم کا اسکرپٹ اور کیمرہ ورک دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے اس فلم کو ہالی ووڈ کے کسی پروفیشنل ڈائریکٹر نے ڈائریکٹ کیا ہو۔

لیکن کچھ سالوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی گردش کر رہی ہے کہ اداکارہ عروہ حسین اور ان کے گلوکار شوہر فرحان سعید میں طلاق ہو گئی ہے۔ جب کہ کچھ لوگوں نے بڑے اعتماد کے ساتھ کہنا بھی شروع کر دیا ہے کہ دونوں اب ایک ساتھ نہیں ہیں۔ لیکن کچھ صارفینیہ دعویٰ کرتے اور پوچھے نظر آتے ہیں کہ ان لوگوں کی طلاق نہیں ہوئی بس یہ ایک افواہ ہے۔

لیکن عروہ یا ان کے شوہر کی جانب سے سوشل میڈیا یا کسی پلیٹ فارم پر اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ تاہم اب جھوٹ کیا ہے اور سچ کیا ہے، آنے والا وقت ہی بتا سکتا ہے۔

مگر سوشل میڈیا صارفین کی عروہ حسین اور فرحان سعید کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کی انتہا نہ رہی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

ایک صارف نے ویڈیو پر لکھا کہ کیا ان کی طلاق نہیں ہوئی؟

ایک صارف لکھتی ہیں کہ عروہ اور فرحان ایک دوسرے کے ساتھ پریشان کن انداز سے کھڑۓ نظر آرہے ہیں، چاہتے تو ایمان علی کو درمیان میں کھڑا کر دیتے۔

ایک صارف لکھا فرحان بھائی تو عروہ کی طرف دیکھ ہی نہیں رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US