بلاول کی دُلہن کون ہوگی ہے؟ سوشل میڈیا صارف کا بڑا دعویٰ

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی خبر سے متعلق بتائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے متعلق سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ایک ایسا دعویٰ کی گیا ہے، جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

سوشل میڈیا صارف ڈاکٹر اسماء جونیجو کی جانب سے ایک ٹوئیٹ کی گئی تھی اور حیرت انگیز دعویٰ بھی کیا گیا، جبکہ ساتھ ہی ایک تصویر بھی اپلوڈ کی گئی۔

صارف ڈاکٹر اسماء جونیجو کی جانب سے ٹوئیٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہو سکتا ہے ماہ نور سومرو بلاول بھٹو کی شریک حیات بن جائیں۔

ساتھ ہی ڈاکٹر اسماء کی جانب سے تصویر بھی شئیر کی، جس میں بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور ایک دوشیزہ موجود ہیں، عین ممکن ہے کہ یہ دوشیزہ ماہ نور سومرو ہو۔

تاہم اس حوالے سے خاندانی ذرائع کا اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US