قبر کا سن کر انسان خوف کا شکار ہوجاتا ہے۔ قرب سے متعلق بات کی جا رہی ہے تو قبرستان میں کچھ قبریں کئی سال پرانی ہوتی ہیں جو ایک وقت میں آکر غائب ہوجاتی ہیں یعنی نئی قبروں کی تعمیر سے پرانی قبروں کو نام و نشان باقی نہیں رہتا۔
اللہ اپنے نیک بندوں اور نبی کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہونے دیتا۔ یہ بات حقیقت میں بھی دیکھنے کو ملی جب سو سال پرانی قبر اچانک نکلی تو اندر کے مناظر دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے۔
ایک ایسا ہی حیرت سے بھرپور واقعہ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں پیش آیا جہاں ایک قبرستان میں کچھ لوگ ایک میت کی تدفین عمل میں لانے کے لیے اس کی آخری آرام گاہ کی تیاری کر رہےتھے تو اسی دوران ساتھ کی ایک بہت پرانی قبر کھل جاتی ہے جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ بالکل ابھی ابھی تدفین کی گئی ہو۔
ویڈیو بنانے والے شخص کا کہنا تھا کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے جو فرمایا ہے بالکل ٹھیک ارشاد فرمایا ہے کہ قبر کا منظر یا تو جہنم کے گڑھے جیسا ہوگا یا تو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ جیسا۔
پرانی قبر کی ویڈیو بنانے والے شخص نے واضح کیا کہ اس میت کی آج بھی ایسی حالت دیکھ کر ہم سب حیران ہیں اور ہم نے اس کے اندر پھولوں کی پتیاں بھی ڈال دی ہیں۔