اگر آپ گھومنے پھرنے کے شوقین ہیں اور کبھی ملک سے باہر گئے ہیں تو اس بات سے بخوبی واقف ہوں گے کہ ہر قوم کے کچھ الگ رسم و رواج اور طور طریقے ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ کئی جگہوں پر تو باتھ روم بھی بالکل انوکھے ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو اٹلی کے بارے میں بتاتے ہیں جہاں ایک باتھ روم میں دو ٹوائلٹس ہوتے ہیں۔
ایک ساتھ دو کموڈ
اب آپ سوچ رہے ہو گے کہ اٹلی جیسے جدید ملک میں الگ الگ کموڈ کی کیا ضرورت پڑ گئی تو ہم بتا دیتے ہیں کہ چونکہ عام طور پر مسلم شاور کا تصور صرف مسلم ممالک میں پایا جاتا ہے اور یورپی ممالک میں صفائی کے لئے ٹشو پیپر کا استعمال ہوتا ہے لیکن اٹلی اس لحاظ سے منفرد ہے اور یہاں رفع حاجت کے لئے کموڈ کے ساتھ ایک اور کموڈ نما شے بنائی جاتی ہے جسے بائیڈٹ کہتے ہیں۔
بائیڈٹ کا استعمال
بائیڈٹ ایک طرح سے بیسن کی طرح ہوتا ہے اور اس میں پیچھے کی جانب نل ہوتا ہے جس سے پانی کا اخراج ہوتا ہے۔ بائیڈٹ رفع حاجت کے بعد صفائی کے لئے استعمال یوتا ہے۔ اٹلی میں ایک ساتھ دو ٹوائلٹس ہونا معمول کی بات ہے جسے لوگ پہلی بار دیکھ کر حیران ہوجاتے ہیں۔
فلش کے اوپر نل لگوانے کا فائدہ
ٹوائلٹ کے اوپر فلش ایسی جگہ ہے جہاں سے صاف پانی فلش کے لیے باہر آتا ہے۔ اگر اسی فلش کے اوپر نل لگوالیا جائے تو ہاتھ دھونے کا پانی فلش کے لیے استعما ہوسکتا ہے جس سے پانی بھی بچ سکتا ہے اور چھوٹے باتھ روم میں الگ سے واش بیسن لگوانے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔
ٹوائلٹ کے ساتھ میوزک
جاپان میں لوگوں کو یہ بات مناسب نہیں محسوس ہوتی کہ وہ باتھ روم جائیں تو کسی اور کو اس بات کا علم ہو۔ اسی وجہ سے وہاں کے باتھ روم میں فلش کے بٹن یا پھر ٹوائلٹ سیٹ کے ساتھ علیحدہ سے کچھ بٹنز موجود ہوتے ہیں جنھیں دبانے سے گانے، میوزک یا خالی پانی گرنے کی آواز آنا شروع ہوجاتی ہے۔