جناح اسپتال میں اچانک سانپ نمودار ہوگیا جس کے بعد وہاں موجود تیمارداروں میں شور شرابہ مچنا شروع ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بتایا گیا ہے کہ اسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث وارڈ نمبر 11 میں سانپ نکل آیا جس کے بعد مریضوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تیمارداروں کے شور شرابہ اور چیخ پکار سے سکیورٹی گارڈز کو معلوم ہوا تو وہ دوڑتا ہوا اس جگہ پر پہنچا جہاں سانپ موجود تھا۔
سیکیورٹی گارڈ نے عین موقع پر سانپ کو مار دیا۔