موت تو برحق اور اس کا ذائقہ ہر جاندار نے چکھنا ہے۔ انسان زندگی میں آتا ہے اس کے بہت سارے خواب آتے ہیں لیکن زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہوتا کہ کب کونسی سانس آخری رہ جائے۔
کراچی کے علاقے گلشنِ بلاک 11 سے ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک نوجوان نعمان ٹیرس نامی فلیٹ میں آگ لگنے سے جھلس گیا تھا۔ 25 سالہ طلحہٰ کے آگ میں جھلسنے کی خبر آج سے دو دن قبل سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی تاہم آج بروز جمعہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل فلیٹ میں آتشزدگی میں 5 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے 3 افراد کو کراچی سول اسپتال کے برنس وار ڈ منتقل کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث فلیٹ میں لگی تھی۔
انتقال کر جانے والے طلحہٰ کے اہلخانہ، دوست احباب غم سے نڈھال ہیں۔ طلحہٰ کے ایک دوست کی جانب سے ان کی تصویر شئیر کی گئی جس پر جذباتی کیپشن درج کیا۔ طلحہٰ کے دوست کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میری تم سے آخری ملاقات ہو گی۔ ہر وقت ہستے رہنے والا سب کو آج سب کو اداس کرگیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ گذشتہ جمعے ساتھ رہ کر ہنسایا اور اس جمعہ دور جا کر سب کو رلا دیا۔ تمہارے آخری الفاظ بھولوں گا نہیں کی تصویریں لے لو ساتھ پھر ملاقات ہو یا نہ ہو۔