نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان کی تازہ ترین تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل، اس وقت ان کے کیا تاثرات ہیں؟ دیکھئے

image

الیکشن کمیشن کی جانب سے ناہل ہونے کے بعد عمران خان کی سوشل میڈیا پر اب سے کچھ قبل لی گئی تازہ ترین تصویر سامنے آئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کا اس وقت مرکزی اجلاس جاری ہے جہاں سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کی تازہ ترین تصویر شئیر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نااہلی کا فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر شیئر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران مسکراتے رہے۔

فوادچوہدری نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ تحریک انصاف کے کارکنان اور شہریوں کو مبارکباد دیتا پیش کرتا ہوں۔ پورے ملک میں عوام بغیر کال کے وہ باہر نکل رہے ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں، عمران خان کی یہ تصویر اب سے کچھ لمحے پہلے کی ہے، اطمینان جو ان کہ چہرے پر ہے یہ عوام پر اعتبار کا اعتماد ہے۔

خیال رہے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس کا متفقہ فیصلہ سنایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US