موسم بدلتے ہی ٹھیلوں پر رسیلے موسمبیوں کی بہتات ہوگئی ہے۔ آج ہم آپ کو اس ذائقہ دار اور خوش شکل پھل کے فائدے بتائیں گے۔
موسمبی کی غذائی اہمیت
موسمبی میں کاربوہائیڈریٹس، فائبر، فاسفورس، کیلشیئم، آئرن، وٹامن اے، وٹامن سی، بیٹا کیروٹین، پوٹاشیئم اور فولیٹ موجود ہوتا ہے۔
موسمبی کھانے کے بے شمار فائدے
موسمبی کا جوس بلڈ کینسر سے محفوظ رکھنے میں بہترین ہے۔ موسمبی قوت مدافعت کو بہتر کرتا ہے اور ساتھ مختلف انفیکشنز، ڈینگی بخار، نزلہ، زکام اور سردی کے اثرات کم کرتا ہے۔ موسمبی کے اندر موجود سٹرک ایسڈ گردے میں پتھری کے خلاف کام کرتا ہے اور پتھری کو توڑ کر اسے خارج کرتا ہے۔ کیلشیئم کی موجودگی ہڈیاں، ناخن اور دانتوں کی صحت بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔
جن لڑکیوں کی شادی قریب ہو وہ یہ طریقہ آزمائیں
وہ لڑکیاں جن کی شادی قریب ہے وہ چہرے کا حسن نکھارنے کے لئے بھی موسمبی کا استعمال کرسکتی ہیں۔ موسمبی کو چھیل کر گودا نکال لیں اور ایک چٹی ہلدی اور ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر چہرے پر لگائیں۔ آدھے گھنٹے بعد چہرہ دھولیں۔ اس سے جلد سے سیاہ نشان ختم ہوجائیں گے۔ دانے کم ہوجائیں گے اور رنگت کھل اٹھے گی۔
نزلے اور زکام کے لیے
نزلے اور زکام کے مریضوں یا بچوں کو ڈاکٹر فریج میں رکھا ہوا موسمبی کھانے کے بجائے نیم گرم موسمبی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ جبکہ وزن کم کرنے کے لئے اس پھل کا جوس پینا بھی فائدہ مند ہے۔
چھلکوں کے فائدے
موسمبی کے چھلکے سکھا کر ابٹن کی صورت استعمال کی طرح استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ ان چھلکوں کی چائے بنا کر بھی پی جاتی ہے جو مختلف امراض میں مفید ہوتی ہے۔