دلہن نے دلہے کے پیچھے نفل ادا کی ۔۔ مسجد نبوی ﷺ میں نکاح کیسے ہوتا ہے؟ دیکھیے

image

ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی زندگی کے نئے سفر کا آغاز خانہ کعبہ یا پھر مسجد نبوی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک جوڑے کی ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں نوجوان جوڑا شادی کے لباس میں موجود ہے۔

عروسی لباس پہنے دلہن مسجد نبوی کے صحن میں بیٹھی ہے تو دلہا بھی تیار ہو کر اس خاص دن کے موقع پر صحن میں موجود ہے۔

دراصل یہ اس جوڑے کے نکاح کا دن ہے، جو کہ مسجد نبوی میں منعقد کر کے اس دن کو مزید خاص بنا دیا ہے۔ مسجد نبوی کے روح پرور مناظر اور لب پر قبول ہے، قبول ہے اور قبول ہے۔

یہ احساس کسی بھی طرح ناقابل بیان ہے، پاکستانی شناختی کارڈ سے یہ بات تو واضح ہے کہ یہ جوڑا پاکستانی ہے، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ دلہا اور دلہن کے علاوہ گھر کی خواتین اور دیگر اہل و ایال کے افراد بھی شریک تھے۔

نکاح کے بعد دلہن دلہے کے پیچھے کھڑے ہو کر نفل بھی ادا کی، اور اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔ خوش قسمت جوڑے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافئ وائرل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US