دنیا میں حادثات تو بہت ہوتے ہیں لیکن کچھ حادثات ایسے ہوتے ہیں جو کہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو جاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک مسافر کوچ کی ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں مسافر کو پیش آنے والے حادثے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
بلوچستان جانے والی مسافر کوچ ہائی وے پر موجود تھی ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی صورتحال پر مکمل کنٹرول کیے ہوئے تھے اور ایک اطمینان بخش صورتحال معلوم ہو رہی تھی۔ تاہم اچانک سے کچھ ایسا ہوا جس نے سب کچھ بدل دیا۔
ہوا کچھ یوں کہ مسافر کوچ کے آگے اچانک موٹر سائیکل سوار آ گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر بس نے ہارن بجا کر موٹر سائیکل سوار جو خبردار کیا، تاہم موٹر سائیکل سوار کا خیال تھا کہ وہ بس کو پہلے کراس کر لے گا، جلد بازی کسی حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے یہاں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔
تیز رفتار بس کے آگے موٹر سائیکل سوار تھا، اگرچہ بس ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہا۔ موٹر سائیکل تو بس کی زد آیا ہی تاہم ساتھ ہی بس بھی کچے کے علاقے میں جو کہ گڑھا معلوم ہو رہا تھا اس میں جا گری۔
اندرونی کیمروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک بس الٹنے سے مسافر بھی ہوا میں اڑتے ہوئے ایک دوسرے پر گر پڑے۔ بس حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو کافی وائرل ہے۔