نواز مجھے تم پر بھروسہ ہے، تم میچ جتوانے والے کھلاڑی ہو۔۔ بھارت سے میچ ہارنے کے بعد بابر اعظم نے کھلاڑیوں کا حوصلہ کس طرح بڑھایا؟ ویڈیو

image

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں کچھ غلطیاں ہوئیں اس سے سیکھیں گے۔

کپتان بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی نواز سر جھکائے بیٹھا ہوا تھا جس پر بابر نے نواز سے کہا نواز کوئی مسئلہ نہیں تو میچ ونر ہے میرا اور مجھے تم پر ہمیشہ یقین رہے گا جو مرضی ہوجائے, اس سے پہلے بھی تم نے میچز جتوائے ہیں اور آگے بھی جتواؤ گے, بہت اچی ایفرٹ تھی پریشر والا گیم تھا اسکے باوجود اچھا پرفارم کیا۔

بابر اعظم کی اپنے ساتھی ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US