صحافی ارشد شریف کو قتل کردیا گیا، بیوی نے سب سے کیا درخواست کردی؟

image

پاکستان کے معروف صحافی ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ارشد شریف کچھ دن پہلے دبئی سے لندن گئے تھے اور وہاں سے کینیا چلے گئے تھے۔

ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ: پولیس کے مطابق ارشد کو کینیا میں گولی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ میں نے اپنے دوست، اپنے شوہر کو کھویا ہے۔ میں درخواست کرتی ہوں ہماری ذاتی تصاویر شیئر نہ کی جاٸیں۔ ارشد کی آخری لمحات کی تصاویر اور ہماری ذاتی معلومات کو شیئر نہ کیا جائے۔

معروف صحافی سمیع ابراہیم کے مطابق: ارشد کی والدہ اپنے بیٹے کی لاش کو پاکستان میں لانے کی درخواست کرتی ہیں۔ گھر والے غم سے نڈھال ہیں۔ تمام صحافی ارشد کے گھر والوں کے دکھ درد میں شریک ہیں۔ ارشد کے بچے ہمارے بچے ہیں اور ہمارا فرض بنتا ہے کہ ان کا خیال رکھیں، ان کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US