کراچی میں دو نوجوان بھائیوں کے جھلسنے کی آخری وقت کی فوٹیج سامنے آگئی

image

گذشتہ ہفتہ کراچی میں دو بھائیوں کے فلیٹ میں آگ سے جھلسنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس کی سی سی ٹی سی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

نوجوانوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر صارفین کو بہت دکھ ہوا کیونکہ ویڈیو مناظر انتہائی خطرناک تھے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی شئیر کردہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے نوجوان طلحہ آگ لگنے کے بعد گھر سے باہر آتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور اس کے جسم سے آگ کے شعلے اٹھ رہے ہوتے ہیں، طلحہ فلیٹ کے مین دروازے تک جاتا ہے پھر واپس اندر آتا ہے۔

فلیٹ کے ایک شخص نے جب طلحہ کو شعلوں میں لپٹا دیکھا تو اس پر پانی پھینک کر آگ بجھانے کی کوشش کی۔

واقعے سے متعلق پولیس نے بتایا کہ نوجوان طلحہ اور اس کا بھائی حمزہ جھلس کر جاں بحق ہوگئے جب کہ گھر کے دیگر 3افراد آگ سے جھلس کر زخمی ہوئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث چارجنگ پر لگا موبائل پھٹنے سے پیش آیا، دونوں نوجوان زمین پر سورہے تھے، موبائل پھٹنے سے گدے پر آگ لگی جس سے نوجوان آگ کی لپیٹ میں آگئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US