عمران خان کو فون کر کے بتاؤ میرا بیٹا شہید ہو گیا ہے ۔۔ جب عمران خان ارشد کی والدہ سے ملے تو ماں نے رو کر کیا کہا؟

image

سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

شہادت کی خبر سنتے ہی جو سیاستدان سب سے پہلے ارشد شریف کے گھر گئے وہ عمران خان ہی ہیں، جنہوں نے ارشد شریف شہید کی والدہ سے بات کی۔

عمران خان کی ملاقات نے کئی آنکھوں کو اشکبار کر دیا ہے، سابق وزیر اعظم کی جانب سے ارشد شریف شہید کی والدہ سے ملاقات میں بیٹے کی شہادت پر تعزیت بھی کی گئی جبکہ شہید کے لیے دعا بھی کی۔

تاہم اس سب میں ایک ایسا جذباتی لمحہ بھی آیا جب شہید کی والدہ نے عمران خان کو مخاطب کر کے کہا کہ عمران خان گواہ رہنا میرے بچے اس ملک کے لیے قربان ہو گئے۔

جس پر خان صاحب کا کہنا تھا کہ ماں جی! آپ سے وعدہ کرتا ہوں، کہ آپ کے بچوں کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دوں گا۔

دوسری جانب شیخ رشید اور اسد عمر کی جانب سے شہید کے گھر شرکت کی گئی۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ارشد کی شہادت کی خبر نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا، وہ مجھے بڑے ہی احترام سے پکارتا تھا، حالانکہ میں ہمیشہ اسے کہتا تھا کہ مجھے اسد کے نام سے ہی پکارے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US