گزشتہ روز معروف صحافی ارشد شریف کی وفات کے بعد جہاں ہر آنکھ اشکبار ہے وہیں پاکستان مسلیم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں جس پر صارفین غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
مریم نواز کی جانب سے ارشد شریف مرحوم کے تابوت کی تصویر کو ری ٹوئٹ کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ ٹویٹ میں کہا گیا کہ فتنہ عمران اور اس کے یوتھیوں کے لیے خبر ہے۔ یہ اینکر کہتا تھا کہ نواز شریف نے مرحومہ ماں کو پارسل کرکےبھیجا، دوسروں کی بیماری اور موت کا مذاق اُڑایا، آج اس اینکر پر وقت آگیا۔
لیگی نائب صدر نے لکھا کہ ری ٹویٹ کرتے ہوئے اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ انسانوں کے لیے ایک سبق ہے۔
واضح رہے کہ مریم نواز کے ٹویٹ کے برعکس ارشد شریف نے کبھی ایسی حرکت نہیں کی، مرحوم نے کلثوم نوازصاحبہ کی صحت یابی کے لیے دعائیہ ٹویٹ کی تھیں۔ جبکہ مریم نواز کی جانب سے ارشد شریف کی وفات پر اس طرح کی ٹوئٹ سے ان کے اہلخانہ کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔
خیال رہے مرحوم صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی آج رات ایک بجے پاکستان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ اور ان کی نماز جنازہ بروز جمعرات ادا کی جائیں گی۔
ایک صارف نے مریم نواز کی ٹوئٹ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان لوگوں سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے۔
ایک صارف لکھتے ہیں کہ مریم نواز اور ن لیگ خود اس کے ذمہ دار ہیں۔