انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔ عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

image

انتظار کی گھڑیاں ختم، سابق وزیر اعظم نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے جمعے سے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ لانگ مارچ کا آغاز جی ٹی روڈ سے کیا جائے گا، جبکہ اسلام آباد کی طرف گامزن ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں عوام کا نمائندہ ہوں، میں بار بار اپنی عوام کو باہر نکال کر دکھا چکا ہوں، لانگ مارچ میں کوئی سیاست نہیں بلکہ ملک کی خاطر نکالیں گے۔

عدالتوں کی اجازت کے مطابق ہم جلسہ کریں گے، ہمارے دور میں 3 لانگ مارچ ہوئے ہم نے نہیں روکا۔

جمعے کو لاہور کے لبرٹی چوک سے صبح 11 بجے عمران خان اسلام آباد کے لیے نکلیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US