مجھے 500 روپے دیے اور کہا ۔۔ 12 سال پرانے مالی نے ارشد شریف کی زندگی سے متعلق کیا انکشافات کر دیے؟ دیکھیے

image

ارشد شریف کی شہادت کو آج 5 دن سے زائد ہو گئے ہیں، تاہم اس وقت بھی ایسا لگ رہا ہے کہ ارشد ہم میں ہی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ارشد کے باغبان سے متعلق بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ارشد شریف کے باغبان بہادر کا ایک انٹرویو کافی وائرل ہے، جس میں وہ اپنے مالک کی چند ایسی اچھائیاں بیان کر رہا ہے جو سب کو جذباتی کر رہی ہیں۔

مالی بہادر گزشتہ 12 سال سے ارشد کے گھر میں بطور مالی اپنی ذمہ داریاں نبھائے ہوئے ہے۔ مالی کا کہنا تھا کہ وہ نہایت شریف نفس، اچھے دل کے انسان تھے۔ ہمارے ساتھ ان کا رویہ نہایت شفیق تھا۔

وہ ہمیشہ اپنی پسندیدہ چیزوں کے بارے میں اپنی والدہ کو بتایا کرتے تھے، اور پھر والدہ اسی حوالے سے انتظامات کیا کرتی تھیں۔

ارشد کے ساتھ بتائے خوشگوار لمحات کو یاد کرتے ہوئے مالی بہادر نے بتایا کہ ایک مرتبہ میں اپنے بچوں کو ارشد صاحب سے ملوانے لایا، کیونکہ ان کی ضد تھی کہ وہ ٹی وی پر آنے والے ارشد شریف سے ملیں۔

جب ارشد صاحب سے پوچھا تو وہ گاڑی سے باہر نکل کر میرے بچوں سے ملنے آئے، اور یہاں تک کہا کہ بچوں کو اسکول میں کوئی مشکل آئے یا مالی ضرورت ہو تو مجھے بتاؤ۔

ہنستا کھیلتا، کھلے پھول جیسا انسان تھا، جو ہر ایک کو خوش رکھتا تھا۔ لیکن اس خبر نے ہمیں دھچکا دیا تھا، کیونکہ کوئی سوچ ہی نہیں سکتا تھا۔ آخری بار بھی مجھے کہہ رہے تھے کہ مالی صاحب کیسے ہو، ٹھیک ہو۔ وہ اتنے اچھے طریقے سے ملتے تھے کہ یوں لگتا ہی نہیں تھا کہ وہ میرے مالک ہیں۔

ارشد شریف کی شہادت کی خبر سنی تو والدہ نے بظاہر تو ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا، لیکن وہ اندر سے ٹوٹ گئی تھیں۔

ارشد صاحب نے مجھے ایک بار باہر سے روٹی لانے کو کہا اور 500 روپے دیے، جب میں روٹی لے کر آیا اور بقایا پیسے دیے تو وہ انہوں نے بقایا پیسے مجھے دے دیے، کہا کہ رکھ لو۔ ان کے ساتھ بتائے ہر لمحے کو ارشد ک مالی آج بھی یاد کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US