میں نے اسلام قبول کیا اور پھر ان سے نکاح کرلیا۔۔ کرسٹینا کا اسلامی نام کیا ہے؟ لندن سے میاں چنوں آنے والی لڑکی کی دلچسپ کہانی

image

کہتے ہیں عشق نہ پوچھے ذات۔ یہ محاورہ لندن کی کرسٹینا کو دیکھ کر سچ معلوم ہونے لگتا ہے جنھوں نے محبت کی خاطر اپنا دیس چھوڑ دیا اور میاں چنوں آ کر بس گئیں۔

کرسٹینا اور محمد اعظم کے مطابق دونوں کی دوستی ڈیڑھ سال پہلے فیس بک پر ہوئی۔ کرسٹینا رومانیہ نژاد ہیں اور لندن میں رہتی تھیں جبہ محمد اعظم خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں رہتے ہیں۔ زبان اور مشرق مغرب کا فرق ہونے کے باوجود دونوں کی محبت پروان چڑھتی رہی جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کی ٹھانی۔

کرسٹینا کا نیا اور اسلامی نام

محمد اعظم نے شادی کرنے سے پہلے کرسٹینا کو اسلام قبول کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعد کرسٹینا نے اسلام کا مطالعہ کیا اور مسلمان ہوگئیں۔ ان کا نیا اور اسلامی نام ایمان فاطمہ ہے۔

کرسٹینا کی پاکستان کے بارے میں کیا رائے ہے؟

محمد اعظم اپنی محبت پا کر بے حد خوش ہیں جبکہ ان کی وادہ بھی لندن کی گوری بہو پا کر بے حد خوش ہیں۔ ایمان فاطمہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور پاکستانی لوگ انھیں بے حد پسند آئے ہیں اور وہ یہیں رہنا چاہتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US