سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی پرانی تصاویر تو بہت ہیں جس میں وہ کافی دلچسپ اور منفرد دکھائی دیتے ہیں، کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
الطاف حسین:
اس تصویر میں موجود بچپن کو مکمل طور پر انجوائے کرنے والا شخص کو عام شخص نہیں ہے، کیونکہ سندھ کے سب سے بڑے شہر پاکستان کی جان کراچی میں بطور نوجوان لیڈر ابھرنے والی شخصیت ہیں۔
بچپن کی یہ تصویر متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کی ہے، ان کی آنکھوں اور پلکوں سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ الطاف حسین ہی ہیں، تاہم بچپن کی معصومیت غالب ہے۔
بے نظیر بھٹو:
سابق وزیر اعظم اور دنیا کی پہلی وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی یہ تصویر بھی کافی دلچسپ ہے۔
بچپن کی یہ تصویر اگرچہ کافی منفرد اور الگ ہے، جس میں انہیں پہچاننا مشکل ہے، تاہم اس سب کے باوجود اپنے دلکش اندز سے سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
اس تصویر میں دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ وہ دور تھا، جب وہ اپنے والدین کے ساتھ ایک اچھا وقت گزار رہی تھیں۔
اقرار الحسن:
یہ تصویر اگر آپ نے نہیں پہچانی تو رک جائیے جناب، ہم خود ہی آپ کو بتا دیں گے۔ یہ تصویر اینکر اور رمضان ٹرانسمیشن کے میزبان اقرار الحسن کی ہے۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ پر اسے شئیر کیا تھا۔ شرارتی مسکراہٹ کے ساتھ بچپن میں موجود اقرار کی تصویر صارفین سمیت ان کے مداحوں کو کافی دلچسپ لگ رہی ہے۔
پرویز مشرف:
یہ تصویر کسی اور کی نہیں بلکہ سابق صدر پرویز مشرف کی ہے۔ جس میں وہ اپنی جوانی کے دور میں ہیں۔
ان کی آنکھیں اس بات کی ترجمانی کر رہی ہیں کہ اب بھی وہ اسی طرح پُر کشش ہیں جس طرح نوجوانی میں تھے۔
مریم نواز شریف:
یہ تصویر مریم نواز کے بچپن کی ہے، جس میں وہ دو چوٹیاں لگائے بیٹھی ہیں۔ عین ممکن ہے تصویر بنوانے کے لیے پوز دے رہی ہوں۔
تاہم چہرے کی معصومیت اور دو چوٹیاں کافی بھا گئی ہیں، ان کی اس تصویر کو دیکھ کر ایک لمحے کو تو کوئی یقین نہیں کر پا رہا تھا کہ یہ مریم ہی ہیں۔ تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی اس تصویر کو مداحون سے شئیر کیا۔