گاڑی نے حاملہ کُتے کو ٹکر مار دی ۔۔ سڑک پر سسکتی ماں مردہ نومولود کو دیکھ کر رو پڑی

image

انسانوں کے ساتھ ہمارے دین میں جانوروں اور بے زبانوں کے بھی برابر کے حقوق ہیں۔ اللہ نے قرآن میں ہر جاندار کے حقوق کو واضح طور پر بیان فرمایا ہے اور ہمارے نبی کریم ﷺ نے اپنے اسوۃ حسنہ میں بھی جانوروں کے خیال اور دیکھ بھال پر پڑی تاکید کی ہے۔ یہاں تک کہ خود ہمارے نبی ﷺ بھی جانوروں کی بھوک پیاس کو مٹانے اور انہیں آرام دینے کے لیے کام کرتے تھے۔

لیکن آج کل لوگ بے حس ہوگئے ہیں انہیں کوئی احساس نہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ کراچی میں نامعلوم مقام پر ایک شخص کی گاڑی 120 کی سپیڈ سے اوپر تھی اور وہ تیزی سے سڑک پر بھگا رہا تھا اس نے جلدی میں ایک حاملہ کُتیا کو اتنے زور سے ٹکر ماری کہ اس کی بچہ دانی موقع پر ہی پھٹ گئی اور سسکتی ہوئی تکلیف سے روتی رہی۔ سڑک پر پڑی ماں اپنے مرے ہوئے نومولود کو دیکھ کر روتی رہی۔ کچھ دیر بعد ریسکیو کی ٹیم آئی اور ماں کو ابتدائی طبی امداد دے کر اپنے ساتھ شیلٹر ہوم میں لے گئی۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے لیکن چونکہ اس میں خون اور جانور کی بے دردی ہے، اس لیے اسے دکھانا ہمارے معیار کے مطابق مناسب نہیں ہے۔ مگر واقعے سے سبق سیکھنا اور لوگوں کو آگاہی دینا ہمارا اصل مقصد ہے۔

پاکستان میں جانوروں کے حقوق کے لیے کئی تنظیمیں کام کر رہی ہیں جن میں سے ایک تنظیم اے ایس ایف اینیمل ریسکیو تنظیم ہے جو بڑے پیمانے پر جانوروں کی تیمارداری کرتی ہے جسے عائشہ نامی خاتون اپنی ٹیم کے ہمراہ سنبھال رہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US