خیبر پختونخوا: تیل، گیس، تمباکو کے پیداواری اضلاع میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

image

خیبر پختونخوا حکومت نے تیل، گیس، پن بجلی اور تمباکو کی پیداوار سے حاصل ہونے والی آمدنی سے پیداواری اضلاع کے لیے مجموعی طور پر 62 ارب 93 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان منصوبوں میں علاقے کے چھوٹے منصوبوں کے ساتھ ساتھ بڑے ترقیاتی پروجیکٹس بھی شامل ہوں گے۔

محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کی دستاویز کے مطابق یہ منصوبے ہنگو، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، ہری پور اور صوابی میں شروع کیے جائیں گے۔ سب سے بڑے منصوبوں میں کرک ایریا ڈیولپمنٹ پراجیکٹ شامل ہے، جس کی مجموعی لاگت 18 ارب 5 کروڑ 87 لاکھ روپے ہے، اور اس سال کے لیے 1 ارب 7 کروڑ 46 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ہنگو کے لیے 8 ارب 44 کروڑ 62 لاکھ روپے کا پیکیج رکھا گیا ہے، جبکہ کوہاٹ میں 2 ارب 62 کروڑ 14 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ لکی مروت کے منصوبے کے لیے 83 کروڑ 28 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تیل اور گیس کی آمدنی سے چلنے والے منصوبوں کی نگرانی کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور تین ڈسٹرکٹ مینجمنٹ یونٹس قائم کیے جائیں گے، جس پر مجموعی طور پر 18 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

پن بجلی کے منافع سے حاصل ہونے والے وسائل سے ہری پور کے لیے 9 ارب 66 کروڑ روپے اور صوابی کے لیے 4 ارب 4 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے ترتیب دیے گئے ہیں۔ دیگر پن بجلی پیدا کرنے والے اضلاع کے لیے 7 ارب 28 کروڑ روپے کا مجموعی پیکیج تجویز کیا گیا ہے۔

تمباکو پیدا کرنے والے علاقوں میں ترقیاتی اسکیموں کے لیے 45 ارب 35 کروڑ روپے کا منصوبہ شامل ہے، جس پر اس مالی سال کے دوران 30 کروڑ روپے خرچ کرنے کی تجویز ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US