کہیں بوڑھی ماں دعا کرتی رہی تو کوئی بوڑھا شخص پیدل لانگ مارچ کے لیے بھاگتا رہا ۔۔ عمران خان سے محبت کے کچھ ایسے مناظر جو آپ نے بھی نہیں دیکھے ہوں گے

image

لانگ مارچ میں ایسے کئی مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں، جو کہ سب کی توجہ کا باعث تو بن رہے ہیں جبکہ جذباتی بھی کر رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک بوڑھی ماں لانگ مارچ میں شریک ہے، عام سی یہ ویڈیو اس وقت خاص ہو گئی جب بوڑھی ماں کے ہاتھ دعا کے لیے بلند ہوئے، آنکھوں میں تکلیف اور چہرے پر جذباتی احساس نمایاں تھا۔

لیکن بوڑھی ماں دعا کرتی کرتی اس وقت اچانک مُڑ گئی اور پُر جوش ہو گئی جب عمران خان کے کنٹینر کی طرف نگاہ گئی، عین ممکن ہے خان صاحب اس طرف آ گئے ہوں۔

دوسری جانب ایک بزرگ شخص نے بھی سب کی توجہ حاصل کر لی، ہوا کچھ یوں کہ لانگ مارچ کے دوران ہی عمران خان کا کنٹینر منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ اسی دوران ایک بزرگ شخص کو بھاگتے دیکھا گیا۔

سفید داڑھی، جاگرز پہنے اور ہانپتا یہ بزرگ شخص عمران خان کا مداح اور انصافی ہے جو کہ اپنے لیڈر کیا یک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ بزرگ شخص ہمت ہارنے کو تیار نہیں اور دیگر افراد اس بزرگ شخص کی ویڈیوز بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US