گوجرانوالہ میں اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 3 سے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
کنٹینر سے اعلان کیا گیا ہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان محفوظ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اللّٰہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ کے قریب فائرنگ ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق عمران خان کی ٹانگ میں گولی لگی ہے اور انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتلق کر دیا گیا ہے۔ مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے لیکن ابھی صرف شبہ کی بنیاد پر فرگتار کیا گیا ہے۔ اب کنٹینر کا دروازہ بھی بند کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے۔ فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان پر جان لیوہ حملہ ہوا ہے۔