دنیا کا واحد لیڈر آج اس وقت سامنے آیا جب اس پر قاتلانہ حملہ ہو اور وہ زخمی ہونے کے باوجود اپنے کارکنوں اور عوام کو ہاتھ ہلا کر اور مسکرا کر جواب دے رہا تھا۔
جی ہاں، سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزیر آباد میں نامعلوم شخص کی جانب سے حملہ کیا گیا تاہم وہ ناکام رہا۔
خان صاحب کی ٹانگ میں گولی لگنے کے باعث زخمی تو ہوئے تاہم ان خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خان صاحب زخمی ضرور ہیں، لڑکھڑا ضرور رہے ہیں، تاہم چہرے پر مسکراہٹ واضح ہے اور ہاتھ ہلا کر اپنی صحت سے متعلق جواب دے رہے ہیں۔
دوسری جانب عوام کی محبت اور جذبات کو بھی ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے۔