جب سے لاہور سے نکلا تب سے پلاننگ چل رہی تھی مارنے کی.. عمران خان کو شوٹ کرنے والے حملہ آور کا ویڈیو بیان

image

عمران خان پر گوجرانوالہ میں قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کا بیان سامنے آیا ہے۔ حملہ آور کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو مارنے کی کوشش اس لیے کی کیوںکہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، اذانیں ہو رہی تھیں اور ڈیک لگائے ہوئے تھے، شور کر رہے تھے، میرے ضمیر نے گوارا نہیں کیا۔ صرف عمران کو مارنا چاہتا تھا، میرے پیچھے کوئی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی میرے ساتھ ہے میں نے اکیلے ہی یہ کام کیا ہے۔ جس دن سے لانگ مارچ لاہور سے چلا اس دن سے حملہ کرنے کا سوچ لیا تھا۔

واضح رہے گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران عمران خان قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US