سابق وزیر اعظم پر ہونے والے حملے نے جہاں ملک میں خوف اور افسردگی کی فضاء پیدا کر دی ہے، وہیں ایک باپ کی جان بھی گئی ہے۔
35 سالہ معظم نواز عمران خان کے لانگ مارچ میں اپنے بچوں سمیت شریک تھا، تاہم جیسے ہی عمران خان پر حملہ ہوا تو قاتل کی فائرنگ کی زد میں معظم بھی آیا۔
جو موقع پر ہی زمین پر گر گیا، افراتفری کے عالم میں عین ممکن ہے معظم کو مزید زخم آئے ہوں، تاہم وہ زمین پر ہی پڑے تھے۔ دوسری جانب ان کے تینوں بچے جو موجود تھے، سڑک پر ابو کو اٹھا رہے تھے، لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ اب ابو کبھی واپس نہیں آئیں گے۔
سوشل میڈیا پر معظم کی اور ان کے بیٹوں کی ویڈیو نے سب کو افسردہ کر دیا ہے، جبکہ خان صاحب کو لے کر بھی اب صارفین بھی جذباتی احساس دیکھا جا رہا ہے۔