کئی ماؤں کی حفاظت کرتا ہوں ۔۔ کراچی کا نوجوان، جس نے قبرستان کو اپنا گھر بنا لیا، دیکھیے

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز موجود ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو جذباتی کر دیتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

کراچی کا رہائشی ایک ایسا ہی انجینئر سب کی توجہ حاصل کر گیا ہے، جس کا نام اسفند ستار ہے اور وہ سماجی کارکن کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔

گلشن حدید اور اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں موجود مقامی قبرستان کی موجود لاوارث اور نامعلوم قبروں کی حفاظت کرنے والا اسفند اب تک درجن سے زائد قبروں کی مرمت اور انہیں بے حرمتی سے بچا چکا ہے۔

28 سالہ اسفند اس وقت تکلیف میں تھا، جب اس کے سامنے قبریں کھلی تھیں اور ان کی بے حرمتی ہو رہی تھی، بطور ذمہ دار شہری اور انسان اسفند نے یہ پہلا قدم اٹھایا تھا اور اپنی مدد آپ کے تحت ان قبرون کی مرمت کی۔

نامعلوم قبریں، جن کا کوئی نہیں ہے، انہیں اسفند اپنوں سے بھی قریب سمجھ کر دیکھ بھال کر رہا ہے۔ یہاں موجود کئی ماؤں، بہنوں، بزرگوں کی قبریں ہیں، جو کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جبکہ کھل بھی چکی ہیں، لیکن ان لوگوں کا سہارا اور فرشتہ بن کر اسفند آیا ہے۔

دراصل اسفند یہاں اپنی دادی کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے آیا تھا، تاہم یہاں سیلاب کی تباہی کے بعد قبروں حالت دیکھ کر سہم کر رہ گیا تھا جس کے بعد اسفند نے یہ عہد کیا کہ ان قبروں کی دیکھ بھال کے لیے کوئی قدم ضرور اٹھائے گا۔

دوسری جانب کچھ فیملیز تو اپنے پیارے کی قبر کو ٹھیک کرانے آئی مگر بہت سے ایسے تھے جو معاشی طور پر مجبور تھے، جس کے بعد اسفند کی ٹیم نے ہی اس ذمہ داری کو لیا اور بخوبی نبھایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US