گنڈیری بہت عام سا پھل ہے جو سردی اور گرمی ہر موسم میں ملتا ہے مگر آج کل مارکیٹ میں اس کی بہتات ہے۔ آج ہم آپ کو اس عام سے پھل کے ایسے فائدے بتائیں گے جس کے بعد یہ پھل آپ کو خاص لگنے لگے گا۔
گنڈیری کی غذائی اہمیت
گنڈیری چونکہ گنے سے بنتی ہے اس لئے اس میں گنے کی تمام خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ گنڈیری میں پوٹاشیم، کیلشیم، میگنیشیم، آئرن، زنک، شوگر اور بہت سے اینٹی آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں
ڈاکٹر اس کو چوسنے کا مشورہ کب دیتے ہیں؟
گنڈیری میں قدرتی طور پر گلوکوز موجود ہوتا ہے جو شوگر کی کمی کو فوری دور کر کے جسم کو طاقت بخشتا ہے۔ یرقان کے مریضوں کو ڈاکٹر بھی گنڈیری چوسنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ گنڈیری میں موجود سوکروس نامی چینی کی قسم جسمانی زخموں کو قدرتی طور پر بھرتی ہے اور قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے۔
کینسر سے لڑنے کی طاقت
گنڈیری میں الکلوی نامی جز کینسر سے بچاتا ہے اور آئرن کی مقدار تازہ خون بنانے میں مدد کرتی ہے۔ گنڈیری میں کیلشیم اور فاسفورس ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور اسے چوسنے سے دانت بھی مضبوط ہوتے ہیں البتہ کمزور دانت والے افراد گنڈیری کو چوسنے کے بجائے رس پئیں۔
گردے ،مثانے اور جگر کی صفائی
گنڈیریاں گردے، جگر اور مثانے کی صفائی کے لئے بہترین ہیں اور ان اعضاء کو قوت بخشتی ہیں۔ یہ جگر، مثانے کی گرمی دور کرتا ہے اور ہاتھ پیر سے جلن بھی کم کرتا ہے۔