فیاض الحسن نے کارکن کو تھپڑ مار دیا۔۔ ویڈیو وائرل

image

فیاض الحسن اپنے غصے کی وجہ سے اکثر سخت بیان دے ڈالتے ہیں جن کی خبریں فوراً وائرل ہوجاتی ہیں لیکن اس وقت ان کی ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں انھوں نے باقاعدہ اپنے ہی کارکن پر ہاتھ اٹھایا ہے۔ ویڈیو دیکھیں

پیٹرول کیوں چھڑکا؟

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارکن بھی فیاض الحسن چوہان کی اس حرکت پر کافی غصے میں ہے۔ جس وقت فیاض چوہان تھپڑ مارتے ہیں وہاں اور بھی پی ٹی آئی کے لوگ موجود ہوتے ہیں جو ببیچ بچاؤ کراتے ہیں۔ فیاض الحسن کا موقف ہوتا ہے کہ کارکن نے پیٹرول ٹائر پر چھڑکا تو وہ باقی لوگوں پر گرا اس سے آگ بھی لگ سکتی ہے۔

پیار سے نہیں زور سے تھپڑ مارا ہے

ویڈیو میں فیاض الحسن کارکن سے کہتے ہیں کہ آپ کو اپنا بچہ سمجھ کر تھپڑ مارا ہے تو جواب میں کارکن کہتا ہے کہ آپ نے پیار سے نہیں زور سے مارا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US